
دنیا کی سب سے لمبی دُم والی بلی
آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسی بلی سے کروا رہے ہیں جسے دنیا کی سب سے لمبی دم والی بلی کا اعزاز حاصل ہے۔ الٹیر نامی اس بلی نے حال ہی میں ‘سب سے لمبی دم’ رکھنے کا عالمی ریکارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کی، جس کا وزن 20 پاؤنڈ (تقریباً 9 کلوگرام) ہے اور اس کی دم 16.07 انچ (40.83 سینٹی میٹر) لمبی ہے۔







