
سری لنکن صدر کی درخواست پر پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں باہمی تعلقات اور کرکٹ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ ممکنہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مشکل دور میں







