
شادی ہال میں آگ لگ گئی؛ 100 سے زائد افراد جاں بحق
شادی ہال میں آگ لگنے کے باعث 100 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی صوبے نینویٰ کے شہر الحمدانیہ کے ایک شادی ہال میں تقریب کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔ شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے جبکہ







