Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار کی نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج

الیکشن کمشین کی جانب سے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد وسیم کی اسحاق ڈار کیخلاف حلف نہ اٹھانے پر نا اہلی درخواست مسترد کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔

 

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 29 مارچ 2018 کو معطل ہوا تھا جوکہ سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار سے متعلق 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ اسحاق ڈار 27 ستمبر 2022 کو 5 سال بعد وطن واپس آئے تھے اور انہوں نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version