لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فواد چوہدری کے خلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا الزام کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی اور عبوری ضمانت مین 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ تھانہ نصیر آباد میں فواد چوہدری کیخلاف کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ درج ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
