Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر کیس؛ شاہ محمود قریشی کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا چار روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچا دیا گیا تھا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس سے متعلق سماعت کی۔

عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تاہم فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا اور انہیں سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں نامزد کردیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی ار) میں شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا گیا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات 5 (معلومات کا غلط استعمال) اور 9 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی سیکشن 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version