لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا وفد لاہور ہائیکورٹ بار پہنچا، وفد کی قیادت ضیاء الدین انصاری نے کی۔
جماعت اسلامی کے وفد کو لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے خوش آمدید کہا۔
لاہور ہائیکورٹ بار نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی 2 ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے ابھی تک عملی قدم نہیں اٹھایا، انکی سربراہی میں ہونے والا اجلاس فوٹو سیشن تک محدود رہا۔
صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے چنگل سے بچانے اور ٹیکسز سے جان چھڑانے کے لئے بار جماعت اسلامی کے ساتھ ہے، نگران حکومت نوے دن میں انتخابات کرائے اور گھر جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
