ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے کیس میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے، تاہم عدالت کے بار بار حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے کے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اس حوالے سے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کر دیا ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپنے تحریری آرڈر میں کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹشنر شیریں مزاری کو دیں۔
تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ دو اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا، دس اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، عدالت نے ایک ہفتہ مہلت کی استدعا منظور کی۔
29 اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا، آئی جی اسلام آباد کو آج بھی جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپنے تحریری آرڈر میں مزید کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا؟ آئی جی انکوائری کرائیں، انکوائری اور ایکشن لیکر دو ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
