Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرجیل میمن و دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی: احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کے ریفرنس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نیب کے دائرہ اختیار پر شرجیل میمن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ریفرنس کے دائرہ اختیار پر شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ 20 ستمبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل سپریم کورٹ میں نیب ترامیم سے متعلق درخواست پر سماعت ہے، سپریم کورٹ کی فیصلے کو بھی نظر میں رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ کرپشن کیس میں شرجیل میمن اور شریک ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version