Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس نہ ہونے کا امکان

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس نہ ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے ہر جج کو اسکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس دیا جاتا ہے، فل کورٹ ریفرنس ریٹائرڈ ہونے والے جج کے اعزاز میں ہوتا ہے۔

صحافی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوال کیا کہ کیا آپ فل کورٹ ریفرنس لے رہے ہیں؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا اور فیصلہ نہیں کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے سوال کیا گیا کہ کیا چیف جسٹس کو فل کورٹ ریفرنس دیا جا رہا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم بھی انتظار کر رہے ہیں جیسے پتا چلے گا بتا دیں گے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ویسے انہوں نے آج تقریر میں تو کہا ہے کہ شاید یہ میرا آخری خطاب ہے۔

 چیف جسٹس کا خطاب

اس سے قبل چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نئی عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور چیف جسٹس آخری مرتبہ نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں، گزشتہ سال عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی تھی۔

عمر عطا بندیال نے کہا کہ تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے، اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی زیادہ سے زیادہ تعداد 18 ہزار تھی، کوشش تھی کہ زیرالتواء مقدمات 50 ہزار سے کم ہو سکیں، زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں دو ہزار کی کمی ہی کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سے عدالتئ کارکردگی متاثر ہوئی، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version