Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسموگ کیس؛ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 ہزار روپے موقع پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسموگ کے خلاف کیس میں کمشنر لاہور نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ عدالت  میں پیش کردی۔

کمشنر کی جانب سے رپورٹ ایل ڈی اے کے قانونی مشیر صاحبزادہ مظفر نے جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ ٹیپا نے پارکنگ کی خلاف ورزی پر 79کمرشل عمارتوں کو نوٹسز بھجوائے اور پارکنگ نہ رکھنے والے ساٹھ ریسٹورنٹس کو بھی نوٹس بھجوا دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پارکنگ مسائل کے خاتمے کےلئے ایک سے دو دن کا وقت دیا گیا ہے۔ اسموگ کی روک تھام کے لئے ضلعی اسموگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ٹریفک کی روانی اور چوکوں، چوراہوں کی توسیع کےلئے 120ملین روپے مختص کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ نجی یونیورسٹی کے ساتھ دس لاکھ درخت لگانے کے حوالے سے ایل ڈی اے نے معاہدہ کیا ہے۔

ہائیکورٹ نے شہر میں جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ستمبر سے جنوری تک اسموگ کا پیک ہوتا ہے اسی عرصہ میں کیوں ترقیاتی منصوبے شروع ہوتے ہیں، نگران حکومت پنجاب نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کردیے گئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کافی نہیں ہے، دوسری خلاف ورزی پر گاڑی بند ہونے کا مینکزم ہونا چاہیے، شیخوپورہ میں دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کی بہتات ہے۔

وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ پانچ سو سیمنٹ بیئرئیرز ایل ڈی اے کی جانب سے ٹریفک پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ پچاس فیصد اسموگ گاڑیوں کے دھواں سے پیدا ہوتی ہے، ترقیاتی منصوبوں کے شروع کرنے سے پہلے محکمہ ماحولیات اسموگ کے تناظر میں اپنی رائے دے۔

وکیل ایل ڈی اے نے دلائل دیے کہ اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے ہفتہ وار سائیکلنگ ایونٹ شروع کیا جارہا ہے، پہلی سائیکلنگ ریلی سترہ ستمبر کو شام پانچ بجے لبرٹی چوک سے شروع ہوگی اور سائیکلنگ ریس میں شامل ہونے والوں کو ٹی شرٹ اور مفت ریفریشمنٹ بھی دی جائے گی۔

 عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 ہزار روپے موقع پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لئے سیمنٹ بئیرئیرز بھی لگائے جائیں۔

ہائیکورٹ نے ملتان اور شیخوپورہ کے دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی کرنے اور دوسری خلاف ورزی پر بھٹوں کو گرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version