لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست شہری شیخ محمد لطیف کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مہنگاٸی سے عوام پہلے ہی پریشان ہے، ریاست کا فرض ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی معیاری اور سستی فراہم کرے۔
درخواست گزار نے کہا کہ حکومت ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کر دیتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ کسی قانونی طریقہ کار کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اضافہ غیر قانونی ہے۔
شہری شیخ محمد لطیف نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331.38 روپے ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34روپے کا اضافہ کیا گیا، قیمت بڑھنے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329.18 روپے ہوگئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
