Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زمین تنازع کیس میں چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا وکیل سے دلچسپ مکالمہ

زمین کے تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے دلچسپ مکالمہ کیا کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زمین کے تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

وکیل منیر پراچہ نے عدالت کو بتایا کہ دو بھائیوں کا آپس میں تنازعہ تھا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں، جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں، پٹھان بس دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ لگتا ہے میں نے غلط جگہ پر ایسی بات کردی، جس پر عدالت میں قہقہے لگے۔

چیف جسٹس نے ساتھی ججز کو دیکھ کر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بینچ میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگا، ہم نے عادی مقدمہ بازی کے راستے کو بند کرنا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version