Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیس نجم ثاقب کیس کیساتھ یکجا کردیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے نجم ثاقب کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کا وائس سیمپل لینے کیلئے کہا، ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو سمن جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کا کیس آڈیو لیکس کے خلاف اُنکی مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے کی وائس میچنگ کیلئے طلبی کا سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پولیس نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ رسیدوں میں جعلسازی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، انکے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ گھڑی سے متعلق مبینہ آڈیو لیک پر وائس سیمپلنگ کیلئے طلب کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version