Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

العزیزیہ ملز ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے العزیزیہ ملز ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ احتساب عدالت کا العزیزیہ ریفرنس میں 24 دسمبر 2018 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس احتساب عدالت کو بھیجنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کی اپیل منظور کی  تھی اور انھیں العزیزیہ ریفرنس کیس سے بری کردیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ نیب کچھ بھی کرسکتا ہے۔ آپ جو ڈاکیومنٹ پیش کررہے ہیں اس سے کچھ بھی ثابت نہیں ہوتا، یہ ڈاکومینٹ ثابت نہیں کرتا ہے کہ نوازشریف کا العزیزیہ مل سے تعلق تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version