لاہور ہائیکورٹ نے این اے 130 سے شہباز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست گزار کو داد رسی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار محمد یوسف میو کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فارم 45 کے نتائج درخواست گزار انتخاب جیتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے اور الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
عدالت نے درخواست گزار کو داد رسی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
