Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت آغاز پر اسٹیٹ کونسل نے عدالت سے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا اور کہا کہ سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ  رہے ہیں کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں، کچھ وقت چاہیے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ چیف کمشنر خود کو کیسے صوبائی حکومت قرار دے سکتا ہے، آپ نے بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ کیا کہ اس کیس میں ایک رٹ اور چھ متفرق درخواستیں آئی ہوئی ہیں، آپکے پاس کوئی گراؤنڈز نہیں ہے۔

عدالت نے وکیل بشریٰ بی سے استفسار کیا کہ کیا آپ ابھی بھی بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہ رہے ہیں، جس پر وکیل عثمان ریاض گل نے جواب دیا کہ جی بالکل ہم بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرلئے اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس میں اب مزید تاخیر نہ ہو۔

عدالت کی اسٹیٹ کونسل کی وقت مانگتے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version