Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج

لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کے خلاف درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی۔

درخواست گزار اشبا کامران نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم بننے کی گنجائش موجود نہیں، ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا، ڈپٹی وزیر اعظم کا نوٹیفکیشن آئین پاکستان سے متصادم ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دیا جائے۔

 گزشتہ روز عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جس پر آج ہونے والی سماعت میں درخواست کو خارج کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 28 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ملک کا نائب وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version