اسلام آباد: جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عقیل احمد عباسی نے بطور جج سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تینوں ججز سے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ ججز، اٹارنی جنرل سمیت سینئر وکلاء نے شرکت کی۔
سپریم کورٹ میں تمام 17 ججز کی تعداد مکمل ہوگئی، تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ میں 3 ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ، ایڈہاک جج شریعت اپیلیٹ بنچ جسٹس قبلہ ایاز نے بھی عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ان سے حلف لیا۔
جسٹس قبلہ ایاز کی تعیناتی سے سپریم کورٹ میں شریعت اپیلیٹ بنچ بھی مکمل ہوگیا۔
