Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آزادی مارچ کیس: بانی پی ٹی آئی و دیگر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی و دیگر پارٹی قیادت پر آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آبپارہ میں درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور فیصل جاوید کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء مرزا عاصم بیگ، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلاء نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور فیصل جاوید کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کیے۔

وکیل سردار مصروف ایڈوکیٹ نے دلائل دیے کہ ایف آئی آر مجاز اتھارٹی کی جانب سے درج نہیں کروائی گئی، اگر ٹرائل ہو بھی جائے تو سزا ہونے کے امکانات نہیں، سوائے جھنڈوں کے پراسیکیوشن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

بعدازاں عدالت نے تھانہ آبپارہ کے دونوں مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version