لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس عالیہ نیلم نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ، آئی جی پنجاب، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرور سمیت اعلیٰ سرکاری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی، ملاقات میں عہدہ سنبھالنے پر مریم نواز نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو مبارکباد پیش کی۔
