Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے ‏حالیہ ‏پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ الاظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا میکنزم پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں عدالت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو حکومت نے عوام کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 9 روپے 99 پیسے اور 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 283 روپے 63 پیسے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version