اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024 میں 10 ہزار 5 سو 71 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چیف جسٹس عامر فاروق نے سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو 25 مقدمات کے فیصلے کیے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے دوسرے نمبر پر 1 ہزار 6 سو 16 مقدمات کے فیصلے سنائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تیسرے نمبر پر 1 ہزار 4 سو 90 مقدمات کے فیصلے کیے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سال بھر میں ایک ہزار 21 مقدمات کے فیصلے کیے۔
اس کے علاوہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سال 2024 میں 9 سو 25 مقدمات نمٹائے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 9 سو 64 مقدمات کے فیصلے کیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1 ہزار 1 سو 95 مقدمات کے فیصلے کیے اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سال بھر میں 835 مقدمات کے فیصلے سنائے۔
