کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں 3 مقدمات میں بری کر دیا۔
ٹڈاپ کرپشن کیس کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔
سماعت کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف گواہی دینے والا آج ملزم بن گیا، ملزم بن جانے والا وعدہ معاف گواہ ملک سے باہرچلا گیا،ی
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے کیسز کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں، جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔
