اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ 9 کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر مقدمات مقرر کر دیے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔
اس کے علاوہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔
چیف جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔
