Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسم سرما کی چھٹیاں ختم، تدریسی عمل کا آغاز

صوبہ سندھ میں موسم سرما کی 10 روزہ چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد  آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اور سرکاری اسکول کھول دیئے گئے ہیں۔

پہلے دن مختلف اسکولوں میں حاضری معمول سے بہت کم رہی جبکہ سرکاری اسکولوں میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز اور کالجز آج سے کھول دیۓ گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ سندھ میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک دی گئی تھی جس کی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سرد ہواؤں کی آمد، سردی بڑھنے کا امکان

وفاقی محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

 تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا، وفاقی محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیوں میں توسیع شدید سردی کے باعث کی گئی ہے ، تمام تعلیمی ادارے 8 جنوری 2023 تک بند رہیں گے جبکہ تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 9 جنوری 2023 سے ہوگا۔

لاہور، تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا تحریری حکم جاری