Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل

پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق حافظ قرآن امیدواروں کے اضافی نمبر میرٹ سے حذف کر دیے گئے۔ اب حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔

حافظ قرآن کے اضافی نمبر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی یم ڈی سی) کے احکامات پر ختم کیے گئے۔

 پی ایم ڈی سی نے سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد احکامات دیے۔ حافظ قرآن سے متعلق نئی پالیسی پر عمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر دیے جاتے تھے۔ جو انٹرمیڈیٹ کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں