Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوتیلی بیٹی کا جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے رواں برس ستمبر میں سینئر ہدایت کار ووڈی ایلن پر سوتیلی بیٹی کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد ان کی حمایت کی تھی۔

ہدایت کار ووڈی ایلن پر ان کی سوتیلی بیٹی ڈیلان فارون نے الزام عائد کیا تھا کہ ہدایت کار نے انہیں بچپن میں والدہ کی غیر موجودگی میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

 جنسی ہراساں کرنے کا یہ الزام نیا نہیں بلکہ اس سےقبل ابتدائی طور پر 1992 میں سامنے آیا تھا اور اب یہ الزامات بین الاقوامی مہم ’می ٹی ‘ AIکے بعد ایک بار پھر سامنے آگیا ہے۔

Scarlett Johansson Regret Marrying Ryan Reynolds

ہالی ووڈ ہدایت کار ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں ۔

سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو نے الزامات لگاتے ہوئے ماضی کے قصے کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ انتہائی کم عمر تھیں تو والدہ کی غیر موجودگی میں ہدایت کار نے ان کے جسم کو چھوکر ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی تھی۔

ہدایت کار ووڈی ایلن نے ان الزامات کوپہلے بھی مسترد کیا تھا اور اب بھی ان کا کہنا ہے  کہ سازش کے تحت ان کے خلاف پرانے الزامات دوبارہ لگائے جا رہے ہیں۔

'Avengers: Endgame': Scarlett Johansson

سوتیلی بیٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد ایک اور اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے ہدایت کار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہدایت کار کا ایسا روپ نہیں دیکھا۔

ہدایت کار کی حمایت میں بولنے کے بعداسکارلٹ جانسن کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کی دشمن بھی قرار دیا گیا۔

https://www.instagram.com/p/B5FmxDrld5D/?utm_source=ig_web_copy_link

اور دیکھیں پرائز بانڈ شیڈول

 

صرف یہی نہیں بلکہ اسکارلٹ جانسن کے بیان کے بعد ہدایت کار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو نے کہا کہ ’اسکارلٹ جانسن کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کا نشانہ بنانے والے مرد حضرات کو پہچاننے میں وقت لگے گا‘

Scarlett Johansson News

اداکارہ جانسن نے تسلیم کیا کہ لازمی نہیں کہ ہدایت کارووڈی ایلن جیسے ان کے ساتھ ہیں، دوسرے کے ساتھ بھی ایسے ہوں یا پھر جیسا وہ ہدایت کار کو سمجھتی ہیں دوسرے بھی انہیں ایسا ہی سمجھتے ہوں۔