Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائرہ یوسف کی ’جم سوٹ‘ میں بولڈ تصاویر پر مداحوں کے ملے جلے ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور نامور اداکارہ  سائرہ یوسف  کے جم سوٹ میں کروائے گئے  بولڈ فوٹو شوٹ پر ان کے مداح ان سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک مقبول برینڈ کے لئے فوٹو شوٹ کروایا، جس میں وہ کافی بولڈ انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

زیادہ تر مداحوں نے سائرہ یوسف کی جانب سے بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ان سے انہیں ایسی اُمید نہیں تھی۔

تاہم دوسری جانب متعدد مداحوں نے ان کے فوٹو شوٹ کو پسند بھی کیا۔

فوٹو شوٹ کی تصاویر:

Syra Yousuf  is giving some major Gym wear goals in this latest shoot

یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

ویڈیو دیکھیں:

View this post on Instagram

A post shared by GymArmour (@gymarmour.pk)

خیال رہے کہ  سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے درمیان گزشتہ برس فروری کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں نومبر 2019 میں آنا شروع ہوئی تھیں۔

دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی نورے بھی ہے، ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا۔

 سائرہ یوسف سے طلاق کے بعد مئی میں شہروز سبزواری نے ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے سادگی سے شادی کرلی تھی، اب دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

شہروز سبزواری کی شادی کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ سائرہ یوسف بھی شادی کرلیں گے، تاہم تاحال انہوں نے نہ تو شادی کی ہے اور نہ ہی ان کے کسی سے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں