بھارت کی نامور ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی کروادی۔
مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں مشہور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے 10 منٹ گانا گانےکا بھاری معاوضہ لیا جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ سنگر میکا سنگھ نے نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی کی تقریب میں 10 منٹ گانا گانے کے لیے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے (4 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ میکا سنگھ گرینڈ پارٹی میں آننت امبانی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے گانا گا رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:
View this post on Instagram
گزشتہ روز نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے منگنی کی تقریب منعقد کی گئی۔
View this post on Instagram
مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی کی تقریب کا انعقاد راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں کیا گیا۔
View this post on Instagram
اس موقع پرامبانی اور مرچنٹ خاندان کے افراد اور دوستوں سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔
View this post on Instagram
آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔















