Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کی ایک اور معروف جوڑی نے شادی کا اعلان کردیا

بالی ووڈ کی نامور اداکار جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا اڈوانی کی شادی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبرو ہیرو سدھارتھ اور ہیروئن کیارا کی شادی کی تقریبات اس سال فروری میں ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی شاہانہ تقریب راجستھان میں ہوگی ۔ جوکہ 4 سے 6 فروری تک جاری رہے گی جس میں مہندی ، ہلدی ، سنگیت اور ریسپشن شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی تقریب کے لئے راجستھان کے ایک لگژری ہوٹل Jaisalmer Palace Hotel کو بک کر لیا گیا ہے ۔

ہوٹل کی سیکیورٹی کو 3 فروری سے پہلے مزید بڑھا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version