Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب ملک سے علیحدگی؟ ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نے طلاق کی افواہوں کو پھر گرما دیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئے سال پر انسٹا پوسٹ نے شعیب ملک سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو مزید گرم کردیا۔

 حال ہی میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی سیلفیاں شیئر کی ہیں جن میں ان کے ساتھ شعیب ملک موجود نہیں ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے میرے پاس کوئی تفصیلی اور بھرپور پوسٹ نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سی سیلفیاں ضرور ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ “آپ سچ کو برداشت کرسکتی ہیں”۔

یاد رہے کہ 2022 میں مشہور و معروف جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں کی طرف سے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ایک ویب چینل کیلئے ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے آغاز سے اس بات کو تقویت ملی کہ طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version