پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی عاصم اظہر اور میرب علی کی شادی سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں میرب علی کا شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے شادی جلدی ہو یا تاخیر سے ہو۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی چیز کے حوالے سے پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کرتی، جتنا جلدی فیملی کہے گی ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرب علی نے عاصم اظہر کے ہمراہ گانا گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ بڑے جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسے کرلیں گے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے شادی جلدی ہو یا دیر سے ہو۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر اور میرب علی کی بارش سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔
















