Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تنیشا خودکشی کیس؛ اداکارہ کی ’حجاب‘ والی تصویر کی اصل کہانی سامنے آگئی

بھارتی اداکارہ  تنیشا شرما کی خودکشی کیس کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ سال 24 دسمبر کو اداکارہ تنیشا شرما نے بھارتی ڈرامہ ’علی بابا داستان کابل‘ کے سیٹ پر خودکشی کر لی تھی۔

اس واقعے کے بعد اداکارہ کی والدہ نے تنیشا کے ساتھی اداکار شیزان خان پر شبہ ظاہر کیا  تھا جس کے بعد اداکار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس کیس میں تحقیقات کے دوران تنیشا کے اہلِ خانہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے سابقہ بوائے فرینڈ شیزان خان اور ان کے اہلِ خانہ نے تنیشا کو زبردستی حجاب کرنے پر مجبور کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falaq Naazz (@falaqnaazz)

ان الزامات کے حوالے سے شیزان خان کی بہنوں فلق ناز اور شفق ناز نے گزشتہ روز ایک  ہنگامہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنیشا شرما کی یوٹیوب پر موجود ایک کلپ کی تصویر اٹھا لائیں اور کہا کہ شیزان نے یا گھر والوں نے کبھی بھی تنیشا کو حجاب کرنے کا نہیں کہا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ کی خودکشی کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ والدہ کا تہلکہ خیز انکشاف

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tunisha Sharma (@_tunisha.sharma_)

انہوں نے اپنی بات کو تصویر کے تناظر میں واضح کیا کہ یہ ایک شوٹ کا حصہ ہے اور تنیشا کو ہم نے نہیں بلکہ چینل نے حجاب پہننے پر مجبور کیا تھا۔

شیزان خان کی بہنوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہ صرف ان تمام الزامات کا جواب دیا بلکہ ان کے وکیل نے تنیشا شرما کی والدہ اور نام نہاد ماموں سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات بھی کیے۔

اس کیس کے حوالے سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس کی حراست میں موجود شیزان خان نے جیل حکام سے کچھ فرمائشیں کی ہیں جن میں گھر کا پکا ہوا کھانا بھی شامل ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے جس ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کی تھی ، اس سیٹ کے میک اپ روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا تحریری نوٹ بھی ملا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میک اپ روم سے جو تحریری نوٹ ملا ، اس میں لکھا ہے ’وہ خوش قسمت ہے کہ میرے جیسی ساتھی اداکارہ ملی ہے۔‘

پولیس کے مطابق پرچی پر تنیشا اور ان کے دوست شیزان خان دونوں کے نام بھی لکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں