Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اہلیہ سے علیحدگی؛ عمران اشرف کھل کر بول پڑے

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف اہلیہ سے علیحدگی کے بعد کھل کر بول پڑے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ آپ اہلیہ سے علیحدگی کے بعد ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

جس کے جواب میں عمران اشرف کا کہنا تھا کہ ہم مشکل دور سے گزر رہے تھے اب ٹھیک ہے، میں اور کرن دونوں اپنے بیٹے سے بہت پیار کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں مل کر اس کا بہت خیال رکھ رہے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ میں کچھ ایسا کروں کے اس کا اثر میرے بیٹے پر ہو اور وہ بڑا ہو کر سوچے کے میرا باپ کیسا انسان تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران اشرف کی بیٹے کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

عمران اشرف نے کہا کہ آپ بس میرے، کرن اور بیٹے کے لیے دعا کریں۔

اس سے قبل اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

شیئر کی گئی تصویر میں اداکار نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس میں وہ بہت ہینڈسم لگ رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا تھا کہ میرا پسندیدہ کام شکر ادا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران اشرف اعوان انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں