بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ چاہے فلمیں ہوں یا کچھ اور، میں ہمیشہ اپنے دل کو ہی فیصلہ کرنے دیتی ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے بارے میں کھُل کر بات کی۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کچھ بھی صحیح یا غلط نہیں ہوتا کیونکہ ہوسکتا ہے کہ جو میرے لیے صحیح ہے وہ کسی اور کے لیے غلط ہو۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ نے فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کرنے اور بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن کون کہتا ہے کہ شادی یا پھر ماں بننا میرے کام کو متاثر کرے گا؟
View this post on Instagram
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ اگر میرا کام متاثر ہوتا بھی ہے تو ہوجائے، مجھے پرواہ نہیں ہے کیونکہ میں جانتی تھی کہ زندگی میں مجھے بچہ پیدا کرنے کے فیصلے پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی اور کے اصولوں کے مطابق خود میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں، عالیہ بھٹ
ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے اپنے دل کی سنتی آئی ہوں کیونکہ آپ پوری زندگی کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے بلکہ زندگی خود آپ کے لیے منصوبہ بندی کرتی ہے اور آپ کو صرف زندگی میں سامنے آنے والے راستے پر چلنا ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ چاہے پھر وہ فلمیں ہوں یا کچھ اور، میں ہمیشہ اپنے دل کو ہی فیصلہ کرنے دیتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی؛ عالیہ بھٹ
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ فطری ہے اور میرا ماں بننے کا فیصلہ بہترین ہے، میں آج سے پہلے کبھی اتنا زیادہ خوش یا مطمئن نہیں ہوئی۔
View this post on Instagram















