پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ عروہ حسین کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اس سے قبل عروہ حسین کی فرحان سعید کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں فرحان سعید سرعام عروہ حسین کو بوسہ دے رہے تھے۔
View this post on Instagram
دونوں اداکاروں کی ویڈیو نے ان کے تعلقات کی حیثیت کے بارے میں مزید قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔
ان کے مداح کہہ رہے تھے کہ لگتا ہے یہ جوڑا ایک ساتھ ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور اسی لیے فلم کر رہے ہیں۔

جہاں صارفین نے دونوں فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں مداح انہیں ہمیشہ ساتھ رہنے کی تلقین کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ فرحان سعید اور عروہ حسین اپنی طلاق کی افواہوں اور اپنی پہلی مشترکہ پروڈکشن ٹِچ بٹن کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
دونوں نے طلاق کے بارے میں کوئی حتمی بیان نہیں دیا تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کو علیحدگی سے آگاہ کر دیا۔















