بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار نواز الدین صدیقی نے ہالی ووڈ میں بھی انٹری دے دی ہے۔
بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم کک، بدلا پور ،بجرنگی بھائی جان اور رئیس جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کا جادو جگانے والے نواز الدین صدیقی ہمیشہ نئے اور منفرد کردار کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔
یہ با صلاحیت اداکاراپنی حقیقی اداکاری سے کردار میں ایسا ڈھل جاتے ہیں کہ وہی نہ صرف مداحوں کا پسندیدہ کردار بن جاتا ہے بلکہ ان کی پہچان بھی بن جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی مشہور ہالی ووڈ ہدایتکار رابرٹو جیرالٹ کی فلم “لکشمن لوپیز” میں مرکزی کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔
ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ اب کوئی مجھے 25 کروڑ بھی دے تو کبھی چھوٹا کردار نہیں کروں گا۔
View this post on Instagram
حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ جہاں وہ آج ہیں اس مقام تک پہنچنے کیلئے انہوں نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے قسم کھائی تھی کہ جب تک مجھے ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار نہیں ملے گا میں فلم میں کام نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز الدین صدیقی کس سے حسد کرتے ہیں، اداکار نے بتادیا
ان کا کہنا تھا کہ اپنے کیریئر میں، میں نے بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جہاں میں نے چھوٹے چھوٹے کردار کیے ہیں اب تو آپ مجھے 25 کروڑ بھی دیں گے تو بھی میں کوئی چھوٹا کردار نہیں کروں گا۔
نواز الدین صدیقی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پیسہ اور شہرت صرف آپ کے کام کے نتیجے میں ملتا ہے، اگر آپ اپنا کام اچھے طریقے سے کریں گے تو پیسہ اور شہرت آپ کے پیچھے بھاگے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نواز الدین صدیقی کا سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ اگر آپ پیسہ اور شہرت کا پیچھا کریں گے تو آپ انہیں کبھی نہیں پائیں گے، اس لیے بس اچھا کام کرتے رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خود کو ایسا بنا لو کے پیسہ اور شہرت آپ کے غلام بن جائیں اور آپ کے پیچھے بھاگیں۔















