بھارت کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان جلد ہی جنوبی بھارت کی ایک فلم میں ولن کا کردار ادا کرتے نظرآسکتے ہیں۔
جنوبی بھارت کی کامیاب ترین فلم کے جی ایف چیپٹر 1 اور 2 کے ہدایت کار پرشانت نیل نے اپنی نئی فلم میں عامر خان کو شامل کرنے کام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

عامر خان کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم پرشانت نیل اور جونیئر این ٹی آر پہلے ہی اپنے پروجیکٹس کا اعلان کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماضی میں گزرے مشکل دنوں کو یاد کر کے بہت جلدی رو جاتا ہوں، عامر خان
واضح رہے کہ سپراسٹار عامر خان گزشتہ سال نومبر میں فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کے فلاپ ہونے کے بعد اپنے کیریئر میں پہلی بار اداکاری سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔
View this post on Instagram















