پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور نوجوان اداکارہ صحیفہ جبار ویسے تو اپنے لُکس اور فیشن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں لیکن آج کل وہ ایک حالیہ انٹرویو کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مقبول شو میں دوران انٹرویو میزبان نے صحیفہ جبار سے پوچھا کہ اگر ان کو نامور فلم اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ایک پروجیکٹ آفر کیا جائے تو کیا وہ اس کیلئے تیار ہوجائیں گی۔
اس سوال پر صحیفہ جبار نے کہاکہ اگر ان کو اس پروجیکٹ میں بڑی رقم آفر کی جائے اور پورے پروجیکٹ کے دوران ان کی خلیل الرحمان قمر سے ملاقات نہ ہو تو وہ ضرور پروجیکٹ پر دستخط کریں گی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین کو اداکارہ صحیفہ جبار کی ہمشکل مل گئی
واضح رہےکہ ماضی میں ایک انٹرویو میں صحیفہ جبار نے فلم اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں ’ بیہودہ‘ بھی قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ تمام حدیں پار، اداکارہ صحیفہ جبار کی انتہائی بولڈ ’ویڈیو‘ وائرل
View this post on Instagram















