Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سجاد علی نے اپنے بیان سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کردی

معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنے سوشل میڈیا  بیان سے متعلق ہونے والی قیاس  آرائیوں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار سجاد علی نے  سوشل میڈیا پر  جاری کردہ ویڈیو پیغام   میں اپنے گزشتہ پیغام پر ہونے والی قیاس آرائیوں سے متعلق کہا کہ  ’میں نے کب کہا بالی وڈ نے میرا گانا کاپی کیا؟ بلکہ میں نے کہا تھا کہ گانا سن کر مجھے اپنا ایک پرانا گانا یاد آگیا۔

مزید پڑھیں: فلم پٹھان کا گانا میرے گانے کی کاپی ہے؛ سجاد علی

سجاد علی نے کہا کہ  لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے  مہدی حسن کی غزل کاپی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزل مہدی حسن کی نہیں احمد فراز کی ہے  اور ایک غزل مختلف گلوکار اپنی اپنی دھنوں کے ساتھ گاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ سجاد علی نے 26 دسمبر کو ایک ویڈیو پیغام میں  کہا تھا کہ انہیں ایک  نئی فلم کا میوزک سن  کر اپنا 26 سال پرانا گایا ہوا گانا یاد آگیاتھا  جو انہوں نے  ویڈیو میں گنگنایا بھی تھا۔

مزید پڑھیں: بد ترین لوڈ شیڈنگ پر گلوکار سجاد علی نے گانا بنا دیا

سجاد علی نے اپنی پوسٹ میں گانے کا ذکر تو نہیں کیا  تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا  تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان’ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کا میوزِک سجاد علی  کے 26 سال پرانے اس گانے ’اب کے ہم بچھڑے‘کے میوزِک سے بہت ملتا جلتا ہے۔

متعلقہ خبریں