بھارتی اداکارہ تنیشا خودکشی کیس میں اداکارہ کے گرفتار دوست شیزان خان کے وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیزان خان کے وکیل نے پریس کانفرنس کر کے آنجہانی اداکارہ کی فیملی کو ہی ملزمان کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا اور سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کر لی
وکیل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تُنیشا کے تعلقات اپنی فیملی کے ساتھ اچھے نہیں تھے، ایک بار اداکارہ کی ماں نے اس کا گلا بھی دبایا تھا اور یہ بات تنیشا نے اس وقت جس سیریل میں کام کر رہی تھی اس کے ڈائریکٹر کو بھی بتائی تھی۔
View this post on Instagram
شیزان خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ تُنیشا کی محنت کی ساری کمائی اس کی ماں ونیتا شرما اپنے پاس رکھتی تھیں اور وہ اسے ایک ایک پیسے کے لیے محتاج بنائے رکھتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کنگنا رناوت نے تنیشا شرما کی موت کو قتل قرار دے دیا
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ تنشیا اپنی ماں کی دوست سنجیو کوشل سے بہت زیادہ ڈرتی تھی اور اس کی وجہ سے وہ انزائٹی کا شکار بھی رہتی تھی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: تنیشا شرما خودکشی کیس: پولیس کو میک اپ روم سے ’اہم ثبوت‘ مل گیا















