اس سال بھارتی فلم انڈسٹری کے مداحوں کو ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی فلموں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
سال 2022 بالی ووڈ کے لیے کوئی اچھا سال ثابت نہ ہوسکا، پورے سال ریلیز ہونے والی فلموں میں سے صرف چند فلمیں ہی باکس آفس پر سُپرہٹ رہی ہیں۔
کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی بالی ووڈ پر مایوسی کے سائے چھا گئے تھے، جس میں مسٹر پر فیکٹ عامر خان، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ جیسے بڑے سپر اسٹارز کی فلمیں بھی بُری طرح ناکام رہیں۔
اس سال 2023 میں ٹاپ کے بالی ووڈ ہیروز کی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، ان میں انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان ، دبنگ سلمان خان ، رنویر سنگھ اور رنبیر کپور سمیت دیگر اسٹارز کی فلیمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کس اسٹار کی فلم کب ریلیز ہو رہی ہے۔
فلم پٹھان
پٹھان 2023 کی بڑی فلموں میں سے ایک ہے،اس فلم کے ذریعے سپر اسٹار شاہ رخ خان تقریباً 4 سال کے بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔
View this post on Instagram
پٹھان فلم کا ٹریلر تو ابھی تک جاری نہیں ہوا تاہم اس کے دو گانے اور کچھ ٹیزر ضرور ریلیز ہوئے ہیں۔
فلم کتے
رواں ماہ 13 جنوری میں فلم “کتے” ریلیز ہونے والی ہے جو کہ بالی ووڈ کے مشہور فلمساز وشال بھردواج کے بیٹے آسمان بھردواج کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی تھرلر فلم ہے۔
اس میں ارجن کپور، تبو اور نصیر الدین شاہ نے اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ رادھیکا مدن، کونکنا سین شرما، کمود مشرا، اور شاردول بھردواج مضمون نگاری میں معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
فلم شہزادہ
فلم شہزادہ 2019 میں ریلیز کی گئی جنوبی انڈیا کے سپراسٹار اَلو ارجن کی تیلیگو فلم ’الا وائکنتھاپرمالو‘ کا ریمیک ہے۔
شہزادہ میں کارتک آریان اور کریتی سینن کر کزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے کارتک اور کریتی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لکا چھپی‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
یہ فلم 10 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
View this post on Instagram
فلم سیلفی
“سیلفی” کامیڈی ڈرامہ فلم ہے ، جس میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم رواں سال 24 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔
View this post on Instagram
فلم اینیمل
سال 2023 میں رنبیر کپور ایک اور فلم میں نظر آئیں گے جس کا نام ‘اینیمل’ ہے۔ اس فلم کا پوسٹر یکم جنوری کو ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریلیز کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
کسی کا بھائی کسی کی جان:
فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ بالی وُڈ سپرسٹار سلمان خان کی فلم ہے جو کہ 2023 میں عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم کا پہلے نام کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کرکے کسی کا بھائی کسی کی جان رکھ دیا گیا۔
View this post on Instagram
بھولا
“بھولا” بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن کی چوتھی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے ، جس میں خود اجے دیوگن اور تبو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
View this post on Instagram
راکی اور رانی کی پریم کہانی:
راکی اور رانی کی پریم کہانی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی رومانوی کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جو 28 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ کرن جوہر 7 سال کے طویل وقفے کے بعد کوئی فلم بطور ہدایت کار بنا رہے ہیں۔
View this post on Instagram

جوان:
شاہ رخ خان کی جنوبی انڈیا کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ یہ کوئی پہلی فلم ہوگی۔ 2 جون کو ریلیز ہونے والی فلم جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی انڈیا کی اداکارہ نیانتھرا مرکزی کردار ادا کریں گی۔
View this post on Instagram
ستیہ پریم کی کتھا
“ستیہ پریم کی کتھا “ایک آنے والی رومانوی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری سمیر ودوانز نے کی ہے۔
اس میں کیارا اڈوانی اور کارتک آریان مرکزی کرداروں میں ہیں اور یہ 29 جون کو سینما گھروں میں آنے والی ہے۔
View this post on Instagram
ڈنکی:
ڈنکی 2023 میں ریلیز ہونے والی ایک اور بڑی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان کی بطور ہیرو جلوہ گر ہیں۔
یہ فلم شاہ رخ خان کی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔
فلم کی کہانی انڈیا سے غیر قانونی طور پر امریکہ اور کینیڈا جانے والے طریقے ’ڈنکی‘ پر مبنی ہے۔















