Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکارہ نے اداکار و ماڈل کے ساتھ شادی کر لی

معروف پاکستانی اداکار و ماڈل سبحان اعوان نے اداکارہ وشمہ فاطمہ سے شادی کر لی ہے۔

حال ہی میں اداکار سبحان اعوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار سبحان اعوان دولہا بنے  نظر آ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ اداکارہ و ماڈل وشمہ فاطمہ کو دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

   تصاویر اور ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشمہ فاطمہ نےنکاح شوٹ  پر سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر سنہری رنگ کا کام کیا گیا ہے۔

  انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سورۃالنبا کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا  کہ “اور ہم نے تمہیں مرد اور عورت کے جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا “۔

متعلقہ خبریں