Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ نے اداکار پر شرمناک الزامات لگادیے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ اور نوے کی دہائی کی بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے اداکار پر شرمناک الزامات لگا دیے ہیں۔

سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی اداکار پر ہر چند ماہ بعد کوئی نہ کوئی شرمناک الزام عائد کرتی رہتی ہیں۔

سومی علی نے سلمان خان کو دھوکے باز قرار دیدیا - ایکسپریس اردو

حال ہی میں اداکارہ سومی علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے سلمان خان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Somy Ali (@realsomyali)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ نے اسے عورت مارنے والا کہا ہے، دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آپ کو سگریٹ جلایا، جسمانی زیادتی کی اور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ کیا آپ اس دور کے زخموں سے شفا پا چکی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: اداکار سلمان خان نے معروف بھارتی اداکارہ کو اپنا جیون ساتھی چُن لیا؟ دوست کا ردعمل سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب سچ ہے، وہ ایک نرگسیت پسند شخصیت کا مالک ہے جو مجھے تکلیف میں دیکھ کر خوشی محسوس کرتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Somy Ali (@realsomyali)

انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر کہہ سکتی ہوں اس کی دوسری گرل فرینڈز نے اس تکلیف کی آدھی تکلیف بھی نہیں برداشت کی ہوگی جو میں نے کی کیونکہ ان کے پاس اسے چھوڑ دینے کا آپشن موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کا اداکار سے متعلق شرمناک انکشاف؛ اداکارہ کے بیان نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا

سومی علی نے لکھا کہ جہاں تک شفا یابی کا تعلق ہے، اس سے کوئی کیسے شفا پاتا ہے؟ میں ابھی بھی علاج میں ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Somy Ali (@realsomyali)

ان کا کہنا تھا کہ این جی او شروع کرنے کی پوری وجہ بھی یہ تھی کہ ہمارا کلچر گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کو کتنا عام سمجھتا ہے، یہ انتہائی منافقت ہے کہ ایک خیراتی ادارہ چلا رہے ہو جس سے متاثرین کو مشکل ترین حالات سے نکالا جا رہا ہو اور آپ اس سے خود گزر رہے ہو۔

متعلقہ خبریں