کم عمر جوڑے اسد اور نمرہ کی شادی کی تیسری سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں اسد نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویلاگ پوسٹ کیا ہے جس میں دونوں کو شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://youtu.be/sjRxfxGKLL0
ویڈیو میں اسد اپنی اہلیہ نمرہ کیلئے ایک خوبصورت سرپرائز کا اہتمام کرتے ہیں اور ان کو تحفے میں سونے کی جیولری دیتے ہیں جبکہ نمرہ اسد کو آئی فون دیتی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسد اپنی اہلیہ کے ہمراہ انجوئے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نوجوان جوڑے نمرہ اور اسد کی جنوری 2020 میں شادی ہوئی تھی، جب شادی ہوئی تو دونوں طالب علم تھے۔
یہ جوڑا بہت کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ سے میڈیا پر سرخیوں میں آیا، ان کی شادی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے جسکا نام اذلان ہے۔
