Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کی آریان خان کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ خان کی بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنی آریان خان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-06/news-1672990859-7854.jpg

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈبیو فلم جلد ریلیز

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر دبئی میں نیو ایئر نائٹ پر لی گئی ہے۔

 تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، یہاں تک کہ شاہ رخ خان اور آریان خان کے فین پیجز کی جانب سے بھی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ گندی سیاست میں آریان کو گھسیٹا جارہا ہے۔

 اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ بغیر کسی شواہد کے آریان کو جیل میں رکھنا سمجھ سے باہر ہے۔

متعلقہ خبریں