پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے اداکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے بتایا کہ ان کے نصف خاندان کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ وہ ہندوستانی ثقافت کے ساتھ پلی بڑھیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے اداکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے بہت سارے فنکار اور لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں مگر دونوں ملکوں کے بعض لوگوں کے مقاصد دوسرے ہیں جس وجہ سے ایسا ہونا فی الحال ممکن نہیں۔
View this post on Instagram
ثروت گیلانی نے بتایا کہ فنکاروں کے ساتھ بہت زیادہ لوگوں کی حمایت ہے مگر چوںکہ جن افراد کی باتوں اور خیالوں سے پالیسز بنتی ہیں وہ دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے ایسا نہیں ہو پا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ثروت گیلانی کا بھارتی اداکارہ پروین بابی سے کیا رشتہ ہے؟
معروف اداکارہ نے کہا کہ فن محبت کی طرح آفاقی ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا اور ایک دن دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم دونوں ممالک کے فنکار نیویارک میں جا کر دوسرے لوگوں کے ساتھ کام کر سکتے ہیں تو اسی طرح پاک اور بھارت کے فنکار ایک ساتھ کام کیوں نہیں کر سکتے؟
یہ بھی پڑھیں: ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار کیا ہے؟ ثروت گیلانی نے بتادیا
مشہور اداکارہ ثروت گیلانی نے دونوں ممالک کے فنکاروں کو تجویز دی کہ وہ امید کا دامن نہ چھوڑیں اور اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں، ایک دن دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
View this post on Instagram















