Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیٹی ’راہا‘ کی پہلی جھلک مداح کب دیکھ سکیں گے؟ عالیہ بھٹ نے بتادیا

بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ  اور رنبیر کپور کے ہاں گزشتہ سال نومبر میں ننھی پری کی آمد ہوئی ، جس کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے ان کے مداح بے چینی سے منتظر ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کپور کے مداحوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ وہ اس جوڑی کی بیٹی ’راہا‘ کی تصویر اس وقت تک نہیں دیکھ سکتے جب تک وہ دو سال کی نہ ہو جائے۔

دونوں اسٹارز کا کہنا ہے کہ جب تک راہا دو سال کی نہیں ہو جاتی تب تک اس کی تصاویر میڈیا پر جاری نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی؛ عالیہ بھٹ

 واضح رہےکہ گزشتہ روز رنبیر اور عالیہ ، نیتو کپور کے ہمراہ تھے، انہوں نے فوٹوگرافرز سے ملاقات کی لیکن ان سے درخواست کی کہ راہا کی تصاویر نہ لی جائیں۔

رنبیر کپور نے اپنے فون سے فوٹوگرافرز کو راہا کی تصاویر دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ نے فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version