پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور نامور ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے نئے انکشافات کرکے نیا پنڈورا باکس کھودیا۔
سوشل میڈیا پر سیدہ طوبیٰ انور کے پوڈ کاسٹ کا ایک ٹیزر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں قتل اور ریپ کی دھمکیاں دی گئیں۔
اداکارہ نے اپنے مشکل وقت کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ انہیں جنونی لوگوں کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں۔
View this post on Instagram
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ نفرت انگیز مہم کا سامنا کرتے ہوئے وہ خود کو کمزور محسوس کرتی تھیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے آن لائن اور آف لائن ناخوشگوار ٹرولنگ سے نمٹنے کا تذکرہ کیا، اور کہا کہ انہوں نے رشتے میں منسلک ہونے سے پہلے عوامی ردعمل کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔
یہ بھی پڑھیں: سیدہ طوبیٰ انور کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
طوبیٰ انور نے کہا کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے کسی کو سیڑھی کے طور پر استعمال نہیں کیا۔
اپنی علیحدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ طلاق کو اب بھی ایک سماجی ممنوع سمجھا جاتا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی ایسے صدمے سے گزرنے پر یقین نہیں رکھتی تھیں۔















